؞   طویٰ: ڈوبنے والے کی لاش ندی سے برآمد
۱۸ اگست/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

طویٰ (حوصلہ نیوز): طویٰ گاؤں کے 16 سالہ محمد احسن کی لاش بدھ کے روز تقریبا 11 بجے طویٰ پل کے قریب سے برآمد ہوئی ہوگئی ہے۔ نماز جنازہ 2 بجے طویٰ گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ 
واضح رہے کہ منگل کے روز احسن اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ طویٰ ندی میں نہارہا تھا اور اسی دوران ڈوب گیا۔ لوگوں کی مسلسل کوششوں کے بعد بھی دیر رات تک احسن کا کچھ پتہ نہیں چل پایا تھا۔ بدھ کے روز تقریبا 11 بجے احسن کی لاش طویٰ پل کے قریب سے لوگوں کی مسلسل محنت کے بعد برآمد ہوئی۔ نماز جنازہ 2 بجے طویٰ گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ 
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ 
واضح رہے کہ محمد احسن غوث ڈیہہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ طویٰ گاؤں کے عبید الرحمن کا ناتی ہے۔ لاک ڈاؤن کی چھٹیوں میں طویٰ میں اپنے نانیہال میں مقیم تھا۔


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

17 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.